اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):گوجرانوالہ ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 20 اور پنجاب اسمبلی کی 44 نشستوں پر ایک ہزار 613 امیدوار مدمقابل ہیں، یہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 3 ہزار 663 ہے، یہاں سے اہم امیدواروں میں سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ، خرم دستگیر اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن سے دستیاب تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 20 حلقوں پر 460 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 44 نشستوں پر 1153 امیدوار مدمقابل ہیں۔
ضلع گجرات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ 98 ہزار 188 ہے جبکہ یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔62 گجرات I سے 25، این اے۔63 گجرات II سے 14، این اے۔64 گجرات III سے 17، این اے۔65 گجرات IV سے 21 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ یہاں سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی۔27 سے 19، پی پی۔28 سے 19، پی پی۔29 سے 17، پی پی۔30 سے 26، پی پی۔31 سے 24، پی پی۔32 سے 25، پی پی۔33 سے 38 جبکہ پی پی۔34 سے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔66 وزیرآباد سے 27 جبکہ این اے۔67 سے 25 امیدوار میدان میں ہیں، یہاں سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی۔35 سے 49، پی پی۔36 سے 30، پی پی۔37 سے 19، پی پی۔38 سے 19 اور پی پی۔39 سے 22 امیدوار میدان میں ہیں۔اس ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 14 لاکھ 57 ہزار 595 ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔68 منڈی بہائو الدین سے 26، این اے۔69 سے 20 امیدوار میدان میں ہیں، اس ضلع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 68 ہے، یہاں سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔40 سے 22، پی پی۔41 سے 25، پی پی۔42 سے 21، پی پی۔43 سے 36 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔70 سیالکوٹ I سے 24، این اے۔71 سیالکوٹ II سے 18، این اے۔72 سیالکوٹ III سے 23، این اے۔ 73 سیالکوٹ IV سے 24 جبکہ این اے۔74 سیالکوٹ V سے 18 امیدوار میدان میں ہیں۔یہاں سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی۔44 سے 27، پی پی۔45 سے 21، پی پی۔46 سے 21، پی پی۔47 سے 17، پی پی۔48 سے 31، پی پی۔49 سے 28، پی پی۔50 سے 34، پی پی۔51 سے 30 جبکہ پی پی۔52 سے 28 امیدوار میدان میں ہیں۔ سیالکوٹ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 545 ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔75 نارووال I سے 19 اور این اے۔76 نارووال ٰII سے 21 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہاں سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی۔53 سے 23، پی پی۔54 سے 15، پی پی۔55 سے 30، پی پی۔56 سے 25، پی پی۔57 سے 31 اور پی پی۔58 سے 15 امیدوار میدان میں ہیں۔یہاں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 140 ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔77 گوجرانوالہ I سے 25، این اے۔78 گوجرانوالہ II سے 35، این اے۔79 گوجرانوالہ III سے 29، این اے۔80 گوجرانوالہ IV سے 34 جبکہ این اے۔81 گوجرانوالہ سے 17 امیدوار مقابلے میں ہیں۔ یہاں سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی۔59 سے 28، پی پی۔60 سے 29، پی پی۔61 سے 26، پی پی۔62 سے 46، پی پی۔63 سے 33، پی پی۔64 سے 25، پی پی۔65 سے 28، پی پی۔66 سے 28، پی پی۔67 سے 27، پی پی۔68 سے 26، پی پی۔69 سے 17، پی پی۔70 سے 37 امیدوار میدان میں ہیں۔ گوجرانوالہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 27 لاکھ 81 ہزار 127 ہے۔