الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا میں امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں کو 9 لاکھ 66 ہزارروپے جرمانہ

image

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا میں اب تک امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں کو 9 لاکھ 66 ہزارروپے جرمانہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور ڈویژن میں امیدواروں کو 95 ہزار روپے،مالاکنڈ ڈویژن میں تین لاکھ روپے کا جرمانہ کیاگیا۔ہزارہ ڈویژن میں ایک لاکھ 71 ہزار روپے،مردان ڈویژن میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے،کوہاٹ ڈویژن میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے،ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ بنوں ڈویژن میں 30 ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US