مچھ حملہ: سکیورٹی فروسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

image

پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کے کمپلیکسز میں خودکش حملہ آوروں اور دہشت گردوں نے دھاوا بولا جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور موثر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ’سکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کے بعد فوری طور پر حرکت میں آگئیں جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔‘آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ’اس کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت نو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ تین زخمی ہوئے ہیں۔‘’تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے چار ارکان کے علاوہ دو بے گناہ شہری بھی جان سے گئے۔‘آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے موثر ردِعمل سے یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یکسو ہیں۔‘’پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US