’تاریخ کا ایک اور افسوسناک دن‘، پی ٹی آئی کا عمران اور بشرٰی بی بی کو سزا پر سخت ردعمل

image

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ کو احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں 14،14 برس کی سزا سنائے پر پی ٹی آئی نے سخت ردعمل دیا ہے۔

منگل کو فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ فیصلے سے ہمارے جوڈیشل سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے کہ سائفر اور توشہ خانہ کیس کو کیسے چلایا گیا، اس سے مقدمے میں ہونے والی قانون شکنی بھی بے نقاب ہوئی ہے۔ ایسے ٹرائلز یقیناً ہائیکورٹ کی ڈسٹ بن میں ڈالے جانے کے لائق ہیں۔‘

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایک بار پھر عمران خان اور بشرٰی بی بی کے خلاف مقدمے کو شرمناک انداز میں چلایا گیا۔‘

پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہماری عدالتی نظام کی تاریخ کا افسوسناک دن ہے۔

ایک قص فیصلے کا مطلب یہ تھا کہ اسے ہائیر کورٹ میں معطل کر دیا جائے گا کیونکہ گواہ کیس کی بنیاد کے حوالے سے واقفیت نہیں رکھتے تھے اور ساضھ طور پر سمجھوتہ کرتے نظر آئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جلدبازی میں کیے گئے فیصلے پی ٹی آئی کے الیکشن کے لیے جوش اور کسی بھی سپورٹر پر اثرنداز نہیں ہو سکتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US