خیبر پختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ افسران کے جرمانوں کے اعداد و شمار

image

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انتخابی امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ افسران کی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں 3 لاکھ 30 ہزار روپے،ہزارہ ڈویژن میں 2 لاکھ 21 ہزار روپے جبکہ مردان ڈویژن میں 1 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ ڈویژن میں 1 لاکھ 59 ہزار روپے ، بنوں ڈویژن میں 95 ہزار روپے جبکہ ڈی آئی خان ڈویژن میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US