راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے مچھ، بولان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز مچھ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی محمد زمان کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں جہاں ان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔