باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب ہلاک

image
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک گئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے صدیق آباد آزاد امیدوار ریحان زیب پر نامعلوم آفراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

ریحان زیب کو زخمی حالت مین قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ریحان زیب کے پی ٹی آئی کا ورکر تھے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد امیدوار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ریحان زیب کے تین ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ریحان زیب خود کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہونے کا دعویٰ کررہے تھے تاہم  پارٹی نے اس حلقے میں انتخابی ٹکٹ گل ظفر خان کو دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US