آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس نے کہا ہے کہ ’کسی کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
بدھ کو 262 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ’فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض انجام دے گی۔‘
اس موقع پر فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ’ملکی خودمختاری، قومی عزت اور عوامی اُمنگوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔‘