مری اور گلیات میں برفباری، دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ چار دن تک جاری رہنے کا امکان

image
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چار دن دن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے دو فروری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف برفباری کا امکان ہے۔

31 جنوری سے 4 فروری تک اسلام آباد میں بارش جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ 28 جنوری کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بدھ کو راولپنڈی ٹریفک  پولیس نے بھی اپنے بیان میں کہا ’مری میں شدید برفباری ہو رہی ہے اس لیے سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔‘

#MurreeSnowAlert Heavy snowfall in Murree! Drivers, exercise extreme caution on the roads. Please avoid unnecessary travel, stay indoors if possible. If you must travel, use snow chains, maintain safe distances, and drive slowly with headlights on. #SafetyFirst

— City Traffic Police, Rawalpindi (@ctprwp) January 31, 2024

پولیس نے مزید کہنا تھا کہ ’اگر ان علاقوں کا سفر کرنا ہو تو سنو چینز لازمی استعمال کریں اور گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں۔’

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US