مری: برفباری دیکھنے والے سیاحوں کا داخلہ تاحال بند، صرف مقامی افراد کو جانے اجازت

image

گزشتہ روز مری میں ہونے والی برفباری کے بعد سیاحوں کی رش کو دیکھتے ہوئے مری اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے سیاحوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔مری ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ سے سے صرف مقامی افراد کو داخلے کی اجازتاسلام آباد انتظامیہ نے 17 میل سے مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کیا ہوا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مری میں اس وقت پہلے سے ہی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ سیاحوں کی بندش کا فیصلہ مری انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔ڈی سی عرفان نواز میمن کا مزید کہنا تھا کہ مری میں رش کم ہونے پر سیاحوں کو داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔ مری اور مضافاتی علاقوں کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر جا سکیں گے۔ 17میل کے مقام پر پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود ہیں۔ایکسرے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کا رش،شہری گھٹنوں خواراس وقت اسلام آباد ایکسپریس وے سے مری مانگ جانے والے راستے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگیں ہیں۔انتظامیہ کی پابندی کے باوجود سیاح مری جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مقامی افراد کو مشکلات کا سامنامری کے داخلی راستوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مری جانے والے مقامی افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور اُنکا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا ہے۔اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے مری کے ایک مقامی شہری ابراہیم عباسی نے بتایا کہ وہ آج صبح 2 گھنٹے تک ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام میں پھنسا رہا۔جس کے بعد انہیں دوبارہ جی ٹی روڈ سے مری میں داخل ہونا پڑا۔مری میں اس وقت موسم کیسا ہے ؟ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم چکا ہے۔اس وقت مری کا مطلع صاف ہے اور سورج کی کرنیں زمین پر پڑ رہی ہیں۔مری میں گزشتہ رات تک ایک فٹ تک برف باری ریکارڈپی ڈی ایم اے کے مطابق مری شہر اور گردونواح میں ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔برف باری کا سلسلہ کل دن سے شروع ہوا جو رات تک جاری رہا۔تاہم اس وقت مری کا مطلع صاف ہےبرفباری کے سبب ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر گاڑیاں پھنسی رہیںگزشتہ روز ہونے والی برفباری کی وجہ سے مری ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر گھنٹوں گاڑیاں پھسی رہیں۔مری انتظامیہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر پھنسی گاڑیوں کو کل رات ہی نکال لیا گیا تھا۔آج مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔مری شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج مری کی تمام شاہراہوں سے برف ہٹا دی گئی ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔مری ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔محکمہ موسمیات کی 4 فروری تک برفباری تک مزید برفباری کی پیشگوئیترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری کا سلسلہ کل سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے 4 فروری تک جاری رہ سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US