عام انتخابات کے دوران سندھ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے چھ سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔
جمعرات کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کر لی۔اس سے قبل صوبہ پنجاب کی کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام سکول کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔