ن لیگ، پیپلز پارٹی کی سیاست کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: سراج الحق

image

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیروں کی ذمہ دار سابقہ حکمران پارٹیاں ہیں، ان کو سو سال بھی ملے تو روشنی نہیں پھیلے گی۔

جمعے کو گوجرانوالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’8 فروری کو پوری قوم کا امتحان ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’انگریز کے جانے کے بعد ان کے ایجنٹ مافیا نے سیاست اور اداروں پر قبضہ کیا. پاکستان پر جن لوگوں نے باریاں لے کر حکمرانی کی وہ پھر شہر شہر پھر کر دوبارہ حکمرانی کے لیے مافیاں مانگ رہے ہیں۔‘

’ان کی وجہ سے عدالتی نظام تباہ ہوا۔ انہی حکمرانوں نے عوام کے ہاتھوں میں قرض کی ہتھکڑیاں ڈالیں جبکہ نواز، زرداری کی سیاست ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔‘

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے جو کسی کا غلام نہ ہو، ایسا پاکستان جس میں غربت، مہنگائی اور بدامنی نہ ہو۔

انہوں  نے کہا  کہ جماعت اسلامی معیشت کو ٹھیک کرنے اور روزگار فراہم کرنے کی خواہاں ہیں جبکہ اگر عوام سودی نظام چاہتے ہیں تو ن لیگ اور پی پی پی کو ووٹ دیں۔

سراج الحق  نے کہا کہ ’فلسطین میں نہتے عوام پر بارود کی بارش ہو رہی ہے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنیوالوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، جبکہ گوجرانوالہ میں مسائل بے شمار ہیں، جماعت اسلامی حکومت میں اکر ان مسائل کا خاتمہ کرے گی۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US