امیدوار اور سیاسی جماعتیں رات 12 بجے سے قبل انتخابی مہم ختم کریں: الیکشن کمیشن

image
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں  سے کہا ہے کہ وہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات 12 بجے سے قبل اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں۔

پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کیا کہ الیکشنزایکٹ کی سیکشن 182 کے مطابق آج 6 فروری کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ ’کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالاشق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘

مذکورہ بالا وقت کے بعد الیکشن کمپین، اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاپر تشہیر پر پابندی ہے جس سے کسی خاص سیاسی پارٹی یاامیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو۔

میڈیا پر پول اور سروے پر بھی پابندی ہوگیاس کے علاوہ انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پرہر قسم کے پول سروے پربھی پابندی ہو گی۔ میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزر نے کےبعد رپورٹنگ رزلٹ کی نشریات شروع کر سکتا ہے جس سے یہ واضح طورپر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہے۔

ریٹرننگ آفیسرز پولنگ اسٹیشنوں کا پروگریسو رزلٹ اور مکمل غیر حتمی رزلٹ جاری کریں گے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرے گا اور خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US