انتخابات کو پر امن بنانے میں پاک فوج ودیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

image
لاہور۔10فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ انتخابات کو پر امن بنانے میں پاک فوج اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں، 8 فروری کوپاکستانی عوام نے اپنے ووٹ کا حق بہترین انداز میں استعمال کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ8 فروری کو پاکستانی عوام نے درست انداز میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا،ملک بھر سے کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کو پر امن بنانے میں پاک افواج اور ملک کے دیگر سلامتی کے اداروں نے بھر پور کر دار ادا کیا ہے جس پر پاکستان علماء کونسل انہیں خراج تحسین پیش کر تی ہے۔

ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں عرب اسلامی ممالک سمیت سب ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھنے پر متفق ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US