راولپنڈی۔10فروری (اے پی پی):راجہ بازار مغل سرائے مارکیٹ ، راولپنڈی میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آتشزدگی سے چار سے زائد دکانیں جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ، آگ نے چار سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لیا جبکہ ایک شخص کی دھوئیں کے باعث طبیعت خراب ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ترجمان کے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز کو بجلی کی بے ہنگم تاروں اور تنگ راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کینٹ فائر بریگیڈ، بحریہ فائر بریگیڈ اور اسلام آباد فائر بریگیڈ نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔