اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1445ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم پیر کو ہو گی ۔ ہفتہ کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم شعبان المعظم 1445 ہجری 12 فروری بروز پیر کو ہو گی۔