اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے این اے 35 کوہاٹ اور این اے 62 کوٹلہ کا فارم 4 جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے اپنے اجلاس میں کوہاٹ کے حلقہ این اے 35 میں 25 پولنگ سٹیشنوں کے انتخابی مواد اور پولنگ سٹیشنوں کو دہشت گردوں کی جانب سے تباہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ ان 25 پولنگ سٹیشنوں میں لیڈ سے کم ووٹ ہیں اس لئے کامیاب امیدوار کا فارم 47 جاری کیاجائے جبکہ صوبائی نشست پر 15 فروری کو پولنگ ہوگی۔اسی طر ح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 گجرات میں بھی بقیہ پولنگ سٹیشنوں کے کل ووٹ لیڈ سے کم ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ آفیسر کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ فارم 47 جاری کرے۔