چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چینی نئے سال کے موقع پر چین کے عوام، حکومت اور صدر کو مبارکباد دی

image
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چینی نئے سال کے موقع پر چین کے عوام، حکومت اور صدر کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے چینی ڈریگون تہوار کی خوشیاں منانے والی چینی قوم کی خوشحالی، خوشی اور مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے پائیدار دوستی اور تعاون کی تعریف کی جس نے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برسوں کے دوران تعلقات کو مضبوط کیا ہوا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US