انڈونیشیا کے نئے صدر پرابوو سوبیانتو کون ہیں؟

image
انڈونیشیا میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے غیرسرکاری نتائج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ رخصت ہونے والے مقبول صدر کے جانشین اور ملک کے آمرانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے پروبوو سوبیانتو ملک کے نئے صدر ہوں گے۔

وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے خود کو ملک کے مقبول ترین صدر جوکو ویدودو کے جانشین کے طور پر پیش کیا ہے جنہوں نے جدیدیت کا ایجنڈا آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے باعث ملک میں تیزی سے ترقی ہوئی اور انڈونیشیا درمیانی آمدن والے ملکوں میں شامل ہوا۔

پروبوو سوبیانتو کی انتخابات کی شب کھیلوں کے میدان سے ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ’ہمیں مغرور نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں فخر نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں عاجزی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ انڈونیشیا کے تمام شہریوں کی فتح ہے۔‘

تاہم پروبوو سوبیانتو ماحولیات اور مقامی کمیونٹی کے لیے نقصان دہ نمو کے علاوہ سابق صدر سوہارتو کے ظالمانہ دور آمریت کے آخری برسوں میں تشدد، جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اپنے کردار کے حوالے سے، جب وہ لیفٹننٹ جنرل تھے، تشنہ طلب سوالوں کے ساتھ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

جوکو ویدودو کے سابق حریف سوبیانتو، جنہیں دو انتخابی دوڑوں میں ان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، نے مقبول رہنما کو یہ فیصلہ کرنے پر آمادہ کیا کہ وہ ان کو اپنا جانشین بنائیں، حتی کہ انہوں نے ویدودو کے بیٹے کو اپنے ساتھی کے طور پر منتخب کیا۔

یہ ایک ایسا انتخاب ہے جو عمر کی آئینی حدود کے خلاف ہے اور کارکن ربع صدی پر محیط ایک ابھرتی ہوئی سیاسی میراث کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔

پرابوو سوبیانتو نے جوکو ویدودو کے بیٹے کو اپنے ساتھی کے طور پر منتخب کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)سوبیانتو کی فتح کا فی الحال سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کے دونوں حریفوں نے شکست تسلیم نہیں کی اور حکام کے مطابق نتائج کے اجرا میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے لیکن انتخابات کی شب ہونے والی گنتی سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ انہوں نے سہ جہتی دوڑ میں 55 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ گنتی سیاسی اداروں اور ملک بھر سے جمع کیے گئے لاکھوں ووٹوں پر مشتمل ہے جو ماضی میں درست ثابت ہو چکے ہیں۔

1951 میں پیدا ہونے والے سوبیانتو انڈونیشیا کے طاقت ور ترین خاندانوں میں سے ایک سے تعلق رکھتے ہیں اور چار بہن بھاَئیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ان کے والد سومیترو جویوہادیکوسومو ایک اثر و رسوخ کے حامل سیاست دان تھے جو سابق صدور سوئیکارنو اور سہارتو کی کابینہ میں وزیر تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow