الیکشن کمیشن کا صرف ایک ہی آفیشل’X‘( ٹوئٹر)اکائونٹ ہے، ترجمان

image

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’( ٹوئٹر)پر ان کا ایک ہی آفیشل اکائونٹ ہے، جو کہ ’گرے ٹِک ‘کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ایکس پلیٹ فارم پر الیکشن کمیشن کے جعلی اکائونٹس بارے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صرف ایک باضابطہ ‘X’( ٹوئٹر)اکائونٹ ہے، جو کہ گرے ٹک کے ساتھ رجسٹرڈ اور موجود ہے اس کے علاوہ ان کے نام سے ایکس پر پائے جانے والے دیگر اکائونٹس جعلی ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US