پی ٹی وی کی جانب سے نیوز لیٹر کا اجراءاہم سنگ میل ہے، وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ایم ڈی پی ٹی وی کا پی ٹی وی نیوز لیٹر کے اجراءکی تقریب سے خطاب

image

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد اور ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ نے پی ٹی وی کے نیوز لیٹر کے اجراءپر پی ٹی وی انتظامیہ اور نیوز لیٹر کی ادارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی جانب سے نیوز لیٹر کا اجراءایک اہم سنگ میل ہے۔

جمعہ کو پی ٹی وی کے نیوز لیٹر کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کی جانب سے نیوز لیٹر کا اجراایک اہم سنگ میل ہے، اس نیوز لیٹر کی تیاری میں پی ٹی وی کی ٹیم نے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیوز لیٹر کا اجراءپی ٹی وی کی ایک بڑی کامیابی ہے جس پر پی ٹی وی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا کہ نیوز لیٹر پی ٹی وی کے ناظرین اور پی ٹی وی کے درمیان مضبوط تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ نیوز لیٹر ہمارے ناظرین کے لئے معلومات کا قیمتی ذریعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی وی انتظامیہ اور عملے کی نیوز لیٹر کے اجراء کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US