الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کے لیے 8 ججوں کو بطور اپیلٹ ٹربیونل تعینات کر دیا

image

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام اور ضمنی انتخابات دونوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کے لیے 8 ججوں کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا ہے۔جمعہ کوای سی پی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعلقہ چیف جسٹسز کی سفارش پر مختلف ہائیکورٹس کے ججوں کو الیکشن ٹربیونلز کے طور پر کام کرنے کے لیے تعیناتی کی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

صوبہ سندھ میں پانچ ججز ، بلوچستان میں تین ججز ٹربیونل کے طور پر کام کریں گے۔صوبہ سندھ میں جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری کراچی کے ریونیو ڈویژن کے حلقوں کی انتخابی عذ ررداریوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو ریونیو ڈویژن سکھر اور شہید بینظیر آباد کے حلقوں کی انتخابی عذ ررداریوں سےمتعلق درخواستیں نمٹائیں گے۔

اسی طرح جسٹس امجد علی سہتو میرپورخاص اور حیدرآباد کے ریونیو ڈویژن کے حلقوں کی انتخابی عذ ررداریوں سے متعلق درخواستیں نمٹائیں گے۔جسٹس محمد سلیم جیسر لاڑکانہ کے ریونیو ڈویژن کے حلقوں کی انتخابی عذ ررداریوں سےسے متعلق درخواستوں کا فیصلہ کریں گے۔بلوچستان میں انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کے لیے تین الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ جسٹس عبداللہ بلوچ الیکشن ٹربیونل I ، جسٹس روزی خان بڑیچ الیکشن ٹریبونل II میں درخواستوں کی سماعت کریں گے اور جسٹس محمد عامر نواز رانا الیکشن ٹربیونل III کی سربراہی کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US