سونے کا نرخ 800 روپے فی تولہ اضافہ سے 213,200 روپے تک پہنچ گیا،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

image

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کو اس کی قیمت 213,200 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ آخری تجارتی دن اس کی قیمت 212,400 ریکارڈ کی گئی تھی۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے اضافے سے 182,099 روپے سے بڑھ کر 182,785 روپے ہو گئی

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت166,924 روپے سے بڑھ کر 167,553 روپے ہو گئی۔، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے 2550 روپے ہوگئی جبکہ دس دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے کمی سے 2186.21 روپے ہوگئی۔ دواری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 میں ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US