وزیراعلی ٰپنجاب کا کمشنر راولپنڈی کے عام انتخابات میں دھاندلی الزامات کانوٹس، اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

image
لاہور۔17فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیراعلی نے الزامات کی انکوائری کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی تاکہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جاسکے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US