گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا گورنر ہائوس کی آئی ٹی مارکی کا دورہ

image

کراچی۔ 17 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا گورنر ہائوس کی آئی ٹی مارکی کا دورہ ،آئی ٹی کلاسز لینے والے طالب علموں کی جانب سے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے پڑھائے جانے والے کورسز کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے طالب علموں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ دل لگا کر پڑھیں تاکہ آئی ٹی کے میدان میں کامیاب پروفیشنلز بن سکیں،ان کورسز کا مقصد آپ کا مستقبل بہتر اور روشن بنانا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہر کلاس میں طالبات کی یکساں تعداد نہایت خوش آئند ہے۔گورنرسندھ کا آئی ٹی مارکی کے دورے کے موقع پر طلباءنے کہا کہ آپ کا یہ احسان ہم زندگی بھر یاد رکھیں گے،عوامی گورنر کا لقب آپ پر جچتا ہے، کیونکہ آپ عوام کےلئے سوچتے ہیں۔ گورنر ہائوس کو منی یونیورسٹی بنانا آپ کا عظیم کارنامہ ہے، آئی ٹی کلاسز میں موجود طالبات نے کہا کہ ہمارے والدین بھی آپ کے لئے دعا گو ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US