پاکستان میں نیپال کے سفیر کا بری امام مزار کے متولی کے ساتھ مذہبی، علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال

image

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے پیر ہاؤس میں بری امام کے مزار کے متولی سجادہ نشین پیر سید حیدر علی گیلانی سے دو طرفہ، علاقائی، مذہبی اور روحانی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی، تصوف اور اولیاء اللہ کی شناخت سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔

سجادہ نشین نے اسلام کے انسانی وقار پر زور دیتے ہوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے لیے رحمت اور برکت کی علامت کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکاروں کے ذریعہ نسل در نسل چلائے جانے والے اس اصول کو ان کی سنتوں نے مزید روشن کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US