عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

image

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء میں بلوچستان اسمبلی کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اتوار کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق فضل قادر، نور اللہ، سردار عبدالرحمان کھیتران، نوابزداہ طارق مگسی، سردار ثناء اللہ زہری، عبدالمالک، نواب محمد اسلم خان رئیسانی، سردار سرفراز چاکر ڈومکی سمیت دیگر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد امیدوار اس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد تین دن کے اندر اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US