اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):عام انتخابات 2024ء میں کامیاب ہو نیوالے آزاد امیدوار جو کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونا چاہیں ان کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں فرسٹ فلور کمرہ نمبر 107 میں سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے۔اتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سیاسی جماعت کے سر براہ کی طرف سے جاری کردہ خط بمعہ آزاد امیدوار کا اصلی بیان حلفی فرسٹ فلور کمرہ نمبر 107 میں جمع کرایا جاسکتا ہے۔