سرگودھا ۔19فروری (اے پی پی):مسلم لیگ(ن) ہی ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن )کی حکومت ہوگی۔مسلم لیگ( ن) کی قیادت عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔