الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری نگران وزیراعظم کو بھجوائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی میڈیا سے گفتگو

image

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری نگران وزیراعظم کو بھجوائے گی اور صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی اس معاملہ پر کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری نگران وزیراعظم کو بھجوائے گی اور صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US