اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں حالیہ انتخابات کی صورتحال سے متعلق تحریک پر بحث کرائی جائے گی۔
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اراکین کے نکتہ ہائے اعتراض پر اپنے ریمارکس میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں اچھے کی امید رکھیں اور قوم کو اچھے کی امید دلائیں، اراکین حالیہ انتخابات کی صورتحال سے متعلق تحریک جمع کرا دیں، (آج) منگل کو ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کر کے اس تحریک پر بحث کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ الوداعی اجلاس ہے تو ہم اراکین کو روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی اور کارروائی سے متعلق بات کرنی چاہیے۔