اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ کے ناموں کا اعلان کیا جس میں سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر سیمی ایزدی اور سینیٹر دلاور خان شامل ہیں جو چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔