سیلاب سے متاثرہ بی ایچ یو کی بحالی کا وعدہ پورا کردیا ہے، نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان

image

پشاور۔ 19 فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پیر کے روز ضلع چارسدہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کوٹ کے بنیادی صحت مرکز میں نئے بننے والے لیبر روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے لیبر روم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بی ایچ یو کی بحالی کا وعدہ پورا کردیا ہے،

بی ایچ یوز کی بحالی اور مرمت میں تعاون کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر ڈونرز کے مشکور ہیں،پرائمری ہیلتھ یونٹس کی بحالی اور اس میں دوائیوں سمیت دیگر ضروری سامان کی فراہمی سے مقامی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیا ہوں گی ،ہیلتھ حکام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اب بی ایچ اوز کو بہتر طریقے سے عوام کے مفاد میں استعمال کریں۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ عملے کی بروقت دستیابی اور شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی ذمہ داری ہیلتھ حکام کی ہے،بیسک ہیلتھ یونٹ کی کارکردگی اچھی ہو تو اس سے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا اور کئی قیمتی جانیں بچ جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوگر،ایچ آئی وی،ایڈز،ہیپاٹائٹس سی کی بیماریاں ٹاپ پر جارہی ہے، ہیپاٹائٹس سی کے لئے 35.6 ارب روپے کا پراجیکٹ لانچ کر رہے ہیں،شوگر کنٹرول کرنے کےلئے بھی 6ارب روپے کا پروگرام بنایا ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز اور ٹی بی کےلئے بھی پراجیکٹس لانچ کررہے ہیں بعد ازاں نگران وزیر صحت نے بیسک ہیلتھ یونٹ اخون ڈھیری چارسدہ اور ٹی بی ہسپتال بغدادہ ضلع مردان میں ٹریننگ سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US