‏سپریم کورٹ میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت ، درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم

image

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):‏سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

پیر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں ۔اس موقع پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون اور کدھر ہیں ؟ درخواست دائر کرکے اب غائب ہو گئے ہیں ،کل کو کہیں گے ہمیں سنا نہیں گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست پر ہر صورت سماعت کریں گے، بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کو پیش کرنے کانوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US