اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ایوان بالا نے پاکستان منرلز ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر نے تحریک پیش کی کہ پاکستان منرل ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے وضع کرنے کا بل پاکستان منرلز ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔