وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مصطفی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

image

مظفر آباد ۔19فروری (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مصطفی کی قیادت میں وفد نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفد میں جنرل سیکرٹری ربنواز خان،ممبر محفوظ عالم،اکاؤنٹ آ فیسر محمد شہباز نوشاہی سی ای او ایم آئی اے ٹی یو کے ڈاکٹر عبدالرشید گیٹراڈ،سی ای او اوک ٹری ٹرسٹ یو کے ڈاکٹر این چارلس رابرٹسن اور شفینہ پٹیل شاہ شامل تھیں۔ملاقات کے دوران گورنمنٹ گرلز مڈل اور خصوصی بچوں اور بچیوں کے سکول موہڑہ جنگو کسگمہ ضلع بھمبر کے لیے کسگمہ ہیلتھ ویلفیر ٹرسٹ اور اوک ٹری ٹرسٹ یو کے کے تعاون سے بنائی گئی نئی عمارت جس کا افتتاح 17 فروری 2024کو ہوا ہے اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سکول کے لئے زمین ٹرسٹ کے سی ای او محمد مصطفی نے عطیہ کی ہے۔

وزیر اعظم نے ان کے اس فلاحی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آ پ کے ان فلاحی کاموں میں حکومت کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئی عمارت میں خصوصی بچیوں کی نگہداشت کی جائے جبکہ پرانی عمارت میں خصوصی بچوں کی نگہداشت کی جائے۔اس سلسلے میں ٹرسٹ کے سی ای او نے محکمہ تعلیم اور کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے درمیان سکول عمارت کو لیز پر دینے، بچوں کی اچھی تعلیم کے لئے کوالیفائی ٹیچراور عمارت کی دیکھ بھال کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے ایم او یو کی تجویز دی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید گیٹراڈ نے وزیراعظم کو ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے خاص طور پر پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے حکومت کی سطح پر اقدامات کی تجویز دی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے آپ کے ادارے سے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ڈاکٹر عبدالرشید گیٹراڈ نے وزیراعظم کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US