نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات شاہد اشرف تارڑ کی برف سے بند این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو جلد از جلد دوطرفہ ٹریفک کے لئے کھولنے کی ہدایت

image

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے برف سے بنداین ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو جلد از جلد دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھولنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو ٹریفک کے لئے رواں رکھنے کے لئے تمام بروئے کار لا رہی ہے۔

پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ شب ضلع دیر میں شدید برف باری کے سبب راستے ٹریفک کے لئے بند ہو گئے جبکہ علیٰ الصبح این ایچ اے کے عملے اور مشینری نے راستے صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے برف سے بلاک این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو جلد از جلد دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھولنے کی ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے متاثر ہونے والے راستوں کے حساس مقامات کے قریب مشینری اور عملہ ہر وقت مستعد موجود رہے۔

چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے این ایچ اے کے دیر میں موجود افسران کو مقامی انتظامیہ سے رابطے اور تعاون میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا عملہ اور مشینری برف ہٹانے میں مصروف ہے اور جلد راستے صاف ہو جائیں گے۔ این ایچ اے نے برف باری والے علاقوں میں موجود اپنے دفاتر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے تاکہ برف باری کےدوران راستے ٹریفک کے لئے بحال رکھنے کے لئے پہلے سے انتظامات کئے جا سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ این ایچ اے انتظامیہ کی طرف سے عوام کو اپیل کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US