اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کریں گے۔
اجلاس کے شرکا کو کمیٹی کے سابقہ اجلاسوں میں زیر غور آنے والے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس کو وزارت امور خارجہ کی جانب سے سفارتی اور بین الاقوامی محاذ پر کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔