اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورسز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 66 ارب 3 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے 29ارب 75کروڑ17 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے ایک کھرب 10ارب 50کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 66 ارب 3کروڑ روپے جاری جبکہ 29 ارب 75کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔