نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں شرکت

image
اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر سعدیہ عباسی کر رہی تھیں۔ اجلاس میں اسلام آباد کلب میں انتظامی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ کیا اشرافیہ کے علاوہ آج کا حبیب جالب، آرٹسٹ، فنکار اسلام آباد کلب کی ممبر شپ لے سکتا ہے؟ اجلاس میں اسلام آباد کلب میں انتظامی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US