وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا سول سیکرٹریٹ کا اچانک دور ہ

image

مظفرآباد۔20فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے منگل کے روز صبح ساڑھے 08 بجے سول سیکرٹریٹ کا سرپرائز وزٹ کیا اور سیکرٹریٹ کے دفاتر میں جملہ سیکرٹری صاحبان اور سیکرٹریٹ عملہ کی بائیومیٹرک حاضری چیک کی۔

اس موقع پر نوے فیصد سیکرٹری صاحبان اپنے دفاتر میں حاضر پائے گئے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سیکرٹریز حکومت اور سیکرٹریٹ عملہ کی حاضری اورفعال بائیومیٹرک نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری صاحبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں قائم اتحادی حکومت کی اولین ترجیح اچھی طرز حکمرانی ہے تاکہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر عوامی فلاح وبہبود اور عوام الناس کو انکی دہلیز پر سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے سیکرٹریٹ کے اچانک بدوں شیڈول دورہ کے دوران کچھ سینئر سیکرٹری صاحبان حکومت 30 سے 40 منٹ کی تاخیر سے دفتر پہنچے جس پر وزیراعظم آزادکشمیر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دفتری اوقات کار کی پاسداری کی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US