نمل میں مادری زبانوں پر کانفرنس کا انعقاد

image

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں شعبہ اردو زبان و ادب کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان “عالمگیریت کے تناظر میں مادری زبانوں کے کثیر لسانی و ثقافتی مضمرات” تھا۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز علامہ اقبال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، مہمان اعزاز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد تھے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ڈینز، ڈائریکٹرز، مہمان سکالر، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عالمی گائوں بن چکی ہے اور اس کے اپنے فوائد و نقصانات ہیں، ماضی ہمیں بتاتا ہے کہ اقتدار میں موجود طبقہ زبان کا فیصلہ کرتا ہے اور ارتقاء زبان کی خوبصورتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ زبانوں کے دن منانے سے زبانین زندہ نہیں رہتیں بلکہ تہذیب اور کلچر زبان کو زندہ رکھتا ہے۔ آخر میں ریکٹر نمل نے مہمانوں میں اعزای شیلڈ پیش کیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US