کراچی۔ 20 فروری (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں بلدیہ عظمٰی کراچی کی کونسل کا اجلاس جمعرات (22فروری ) کو دن اڑھائی بجے دن، کونسل ہال، جمشید نسروانجی بلڈنگ(کے ایم سی بلڈنگ)ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو تمغہ کراچی دیئے جانے کی قرارداد منظوری کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ دیگر قراردادوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بلدیہ عظمٰی کراچی کے اسپتالوں کی سروسز میں بہتری لانے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارکوں کی تزئین و آرائش و سولر سسٹم نصب کرنے سمیت دیگر معاملات سے متعلق قراردادیں شامل ہیں۔