الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے مزید 4 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے مزید 4 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

منگل کو یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-20 باجوڑ ون سے آزاد امیدوار انور زیب خان، حلقہ پی کے-21 باجوڑ ٹو سے آزاد امیدوار اجمل خان اور حلقہ پی کے-40 مانسہرہ Vسے مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہاں یوسف نے کامیابی حاصل کی جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی-9 کوہلو سے مسلم لیگ (ن) کے نواب جنید خان مری نے کامیابی حاصل کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US