تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی کارروائی، 36 کلوگرام چرس برآمد

image
پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے مردان ملاکنڈ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 36 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکمل خان خٹک کی ہدایت پر منشیات سمگلرزکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی مردان ملاکنڈ روڈ پر کی گئی جہاں دوران تلاشی ایک گاڑی سے 36 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کےلیے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US