اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے مزید نومنتخب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔64 گجرات III سے پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب رکن چوہدری سالک حسین اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔115 کیماڑی V سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نومنتخب رکن محمد آصف خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئے۔