اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ( کل ) جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔
اجلاس میں مختلف قوانین ، عوامی اہمیت کے ایشوز اور سرکاری دورہ پر بیرون ملک جانے والے سینیٹر کو روکے جانے کے امور پر غور کیا جائےگا ۔ اجلاس کی صدرات سینیٹر محسن عزیز کریں گے ۔ وزارت داخلہ ، ایف آئی اے ،نادرا سمیت دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہونگے ۔