نریندر مودی کی سمندر کی گہرائی میں ہندوؤں کے مقدس مقام پر پُوجا

image
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو بحیرہ عرب میں غوطہ لگایا اور سمندر کی گہرائی میں قدیم دوارکا شہر کے مقام پر پُوجا کی۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندوؤں کے نزدیک دوارکا بھگوان کرشن کا شہر تھا جو اب ڈوب گیا ہے۔

انڈین وزیراعظم کی جانب سے اپنے تجربے اور تصاویر کو شیئر کرنے کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نریندر مودی پانی کے اندر گئے اور پُوجا کے لیے بیٹھ گئے۔

زعفرانی کرتہ اور پاجامہ پہنے، سر پر بحریہ کی ٹوپی کے ساتھ، نریندر مودی نے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے مورپنکھ (مور کے پر) بھی پکڑے ہوئے تھے جو وہ سمندر میں غوطہ لگانے کے دوران اپنے ساتھ لے کر گئے۔

اپنے اس سفر میں انڈین وزیراعظم نے غوطہ خوروں والا ماسک پہنا ہوا تھا جس پر انڈیا کا جھنڈا چھپا ہوا تھا۔

مہابھارت میں دوارکا شہر کا ذکر بھگوان کرشنا کی سلطنت کے طور پر کیا جاتا ہے اور یہ ایسی جگہ بسایا گیا تھا جہاں دریائے گومتی بحیرہ عرب سے ملتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کرشنا کی موت کے بعد شہر پانی کے اندر چلا گیا تھا۔

نریندر مودی نے اپنے اس تجربے کے حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’غرق آب دوارکا شہر میں پراتھنا کرنا ایک بہت ہی شاندار تجربہ تھا۔ میں نے روحانی شان اور ابدی عقیدت کے ایک قدیم دور سے جڑا ہوا محسوس کیا۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow