دشمنوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے، اسرائیلی آرمی چیف کا دھمکی آمیز بیان

image

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جہاں اور جب ضروری سمجھے گا اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ بعد ازاں یمن اور ایران سمیت دیگر ممالک تک پھیل گئی۔

ایال زمیر نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف سرگرم عناصر کو مالی اور عسکری مدد فراہم کرتا رہا ہے اور اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے منصوبوں کے پیچھے بھی ایران کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر ممکنہ نئے حملے کے حوالے سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی توسیع اور دوبارہ تعمیر پر تشویش رکھتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US