نیویارک کے میئر ظہران ممدانی یکم جنوری کو عہدے کے آغاز کا جشن منائیں گے

image

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی یکم جنوری کو اپنے عہدے کے آغاز کا جشن منائیں گے، توقع ہے کہ شہر کے ہزاروں باشندے صدی سے زائد عرصے میں منتخب ہونے والے پہلے کم عمر ترین اور مسلم میئر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ظہران ممدانی 100 سال سے زائد عرصے میں کم عمر ترین میئر نیویارک کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں اور وہ شہر کی تاریخ کے پہلے مسلم میئر بھی ہوں گے۔ میئر کی منتقلی کے موقع پر مین ہٹن شہر میں بڑے اجتماع کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس دوران مشہور براڈوے کو بند کردیا جائے گا۔

نومنتخب میئر سٹی ہال کی سیڑھیوں پر حلف لیں گے جسے 'تازہ ہوا کا جھونکا' قرار دیا گیا ہے۔ اس تقریب کے اخراجات کے لیے ڈاکٹر اعجاز احمد کی سربراہی میں امریکی-پاکستانی سیاسی گروپ نے 3 لاکھ ڈالر کا چندہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ظہران ممدانی نے کہا کہ یہ تقریب اس تحریک کا جشن ہے جو ہم نے چلائی اور جو مینڈیٹ ہم نے جیتا، ہم اس شہر کی قیادت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک کے کارکن ہمارے ایجنڈے کا مرکزی نقطہ ہیں ہم انہیں اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ ظہران ممدانی نیو یارک کے ہزاروں لوگوں کو روایتی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US